ہم حصار زدہ عورتیں
ہر رات
اپنے سکُھوں کی مچلتی آس کو
تسلی
کے آنچل سے ڈھانپ کر
ہزاروں سلگتی آہوں کو
دل کی تپتی بھٹی میں گھونپ کر
ہر صبح
جب پابندی سے
پھر نئے سرے سے
ستاروں کی تلاش میں
بیدار ہوتی ہیں
یوں سنسار ہوتی ہیں
تو گویا
اک جہاں سر کر آتی ہیں
اپنے سماعتوں کے گزرے
لمحوں کو آس سولی پر
مسلوب کر اتی ہیں
ہم حصار زدہ عورتیں
بے شمار مصلحتوں سے بندھی
اپنی انمول زندگی
بے انت آبلہ پائی کے ایوز
اور
ناسہن ہوتے
بے رین ہوتے
یقینوں کو
سُچے سُچے آبگینوں کو
کئی بیمار شبوں کو
صرف ایک
نظرِ کرم کی خاطر
منوں مٹی کے تلے دفن کر آتی ہیں
تو گویا
خود کو مسمار کر آتی ہیں
اک جہاں سر کر آتی ہیں
ہم حصار زدہ عورتیں
ســــــــاتــــــــوں آســمــان
ہر رات
اپنے سکُھوں کی مچلتی آس کو
تسلی
کے آنچل سے ڈھانپ کر
ہزاروں سلگتی آہوں کو
دل کی تپتی بھٹی میں گھونپ کر
ہر صبح
جب پابندی سے
پھر نئے سرے سے
ستاروں کی تلاش میں
بیدار ہوتی ہیں
یوں سنسار ہوتی ہیں
تو گویا
اک جہاں سر کر آتی ہیں
اپنے سماعتوں کے گزرے
لمحوں کو آس سولی پر
مسلوب کر اتی ہیں
ہم حصار زدہ عورتیں
بے شمار مصلحتوں سے بندھی
اپنی انمول زندگی
بے انت آبلہ پائی کے ایوز
اور
ناسہن ہوتے
بے رین ہوتے
یقینوں کو
سُچے سُچے آبگینوں کو
کئی بیمار شبوں کو
صرف ایک
نظرِ کرم کی خاطر
منوں مٹی کے تلے دفن کر آتی ہیں
تو گویا
خود کو مسمار کر آتی ہیں
اک جہاں سر کر آتی ہیں
ہم حصار زدہ عورتیں
ســــــــاتــــــــوں آســمــان

No comments:
Post a Comment